ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے کے خلاف میں اپنے بیان پر قائم ہوں:سابق وزیر آنند اسنوٹیکر

مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے کے خلاف میں اپنے بیان پر قائم ہوں:سابق وزیر آنند اسنوٹیکر

Wed, 04 Jul 2018 13:39:12    S.O. News Service

کاروار4؍جولائی (ایس او نیوز)سابق وزیر اور جنتادل لیڈر آنند اسنوٹیکر نے کہا ہے کہ مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے ہندوؤں کو ہی تقسیم کرکے سیاست کرنے والی انگریزوں کی پالیسی پر عمل کرتے ہیں۔ میں نے ان کے خلاف جو کچھ بھی کہا ہے اس پر میں قائم ہوں۔

اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آنند اسنوٹیکر نے کہا کہ 30جون کو میں نے اننت کمار کے خلا ف جو کچھ کہا ہے ، بی جے پی کے لیڈراسے جھوٹے الزامات کہہ رہے ہیں۔ لیکن میں نے بغیر ثبوت والی کوئی بات نہیں کہی ہے۔اننت کمار ہیگڈے نے اتنے سالوں سے فرقہ وارانہ جذبات کو بھڑکاتے ہوئے آپسی تفرقہ پیداکرکے سیاست کرتے آئے ہیں۔انہوں نے وشویشور کاگیری، شیو رام ہیبار، جگدیش بیرکوڈیکر جیسے بہت سے لوگوں کو پیٹا ہے۔ انہوں نے فنکاروں کی تذلیل کی ہے۔ امبیڈکر کا وضع کردہ دستورہند بدلنے کی بات کہی ہے۔انہی سب باتوں کی وجہ سے میں نے انہیں ذلیل انسان کہا ہے۔ 

آنند اسنوٹیکر نے کہا کہ سابق ایم ایل اے سنیل ہیگڈے نے الزام لگایا ہے کہ گوا کے کیاسینو میں مجھے مارا پیٹا گیا تھا۔ گوا میں بھی میرے چاہنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ اگر وہاں کوئی مجھے پیٹتا تو بہت بڑا فساد ہوگیا ہوتا۔ سنیل ہیگڈے نے اننت کمار ہیگڈے کو لبھانے کے لئے بے بنیاد الزام کا سہارا لیا ہے۔ سنیل ہیگڈے نے آر وی دیشپانڈے کے خلاف بھی جھوٹے الزامات لگائے ہیں۔ لیکن سنیل ہیگڈے کی قیمت دیشپانڈے کے ایک بال کے برابر بھی نہیں ہے۔

اسنوٹیکر نے کہا کہ بی جے پی ضلع صدر کے جی نائک نے مطالبہ کیا ہے کہ میں اننت کمار ہیگڈے کے خلاف دئے گئے اپنے بیان پر معافی مانگوں۔ اگر میں نے کے جی نائک کے خلاف کوئی غلط بات کہی ہے تو اس کے لئے میں معذرت چاہتاہوں ،مگر اننت کمار ہیگڈے کے خلاف جو کچھ بھی میں نے کہا ہے میں اس پر قائم ہوں۔میں اپنی باتوں کے لئے بھگوان کے سامنے قسم کھانے کو تیار ہوں۔


Share: